مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں یوتھ کانگریس کے سینئر رہنما وسیم راجا کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر سے احتجاج شروع ہوا اور بس اسٹینڈ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر کے پاس جا کر ختم ہوا۔
کانگریس پارٹی کے نوجوان رہنما وسیم راجا اور سلمان ٹاک نے ارنب گو سوامی، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' اِن لوگوں نے مبینہ طور پر جوانوں کی لاشوں حکومت کھڑی کی ہیں۔ انہوں نے انتخابات کے دوران جھوٹی حب الوطنی کو ہوا دے کر اقتدار حاصل کیا لیکن وہ اب یہ خفیہ بات چیت سامنے آنے بعد کیا منہ لے کر عوام کے پاس جائیں گے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'پلوامہ حملے کے وقت جب پورا ملک ماتم میں ڈوبا ہوا تھا، تب ارنب گوسوامی کو خوشی کس بات کی تھی؟