اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirwaiz Umar Farooq House Detention : نظر بند میرواعظ عمر فاروق کو رہا کیا جائے: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر - میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ علیحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی عمر فاروق نظر بند نہیں بلکہ پوری طرح سے رہا ہے، تاہم اس کے باوجود انہیں آج بھی گھر سے باہر آنے اور جامع مسجد سرینگر میں نماز کی ادائیگی کی اجازات نہیں دی گئی۔LG Manoj Sinha on Mirwaiz House Detention

نظر بند میرواعظ عمر فاروق کو رہا کیا جائے: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر
نظر بند میرواعظ عمر فاروق کو رہا کیا جائے: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

By

Published : Sep 2, 2022, 6:32 PM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے آج ایک بار پھر انجمن کے سربراہ اور میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق، جو 5 اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں، کو اپنے گھر سے باہر نکلنے اور مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور وعظ و تبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی۔Mirwaiz Couldn’t Offer Friday Prayers at Jamia Masjid Srinagar

انجمن نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’’میرواعظ کی رہائش گاہ - میرواعظ منزل نگین - کے ارد گرد صبح سے ہی اضافی نفری اور پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔‘‘ انجمن نے حکام کو یاد دلایا کہ وہ ’’لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اُس بیان پر قائم رہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میرواعظ عمر فاروق آزاد ہیں اور کہیں بھی جا سکتے ہیں۔‘‘Mirwaiz Umar Farooq Continued to be under House Detention

انجمن اوقاف کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری عوام ایل جی کے بیان کو عملی جامہ پہنائے جانے کے لیے شدت سے منتظر ہے اور میرواعظ کشمیر کی نظر بندی کو ختم کرکے ان کی رہائی کے انتظار میں ہیں تاکہ وہ حسب سابق اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کر سکے۔

مزید پڑھیں:Friday Prayers in Jamia Masjid Srinagar: 'آخرانتظامیہ چاہتی کیا ہے، نہ میرواعظ کو رہا کیا جا رہا، نہ جامعہ مسجد کھولی جارہی ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details