سرینگر:سال 2022 جموں وکشمیر میں سیاحتی اعتبار سے سنہری اور تاریخی قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر کورونا کی بحرانی صورتحال سے سیاحتی شعبہ ابتر حالت سے گزر رہا تھا تاہم اب اس شعبے میں پھر سے چار چاند لگ گئے۔Tourism Activities In J&k
امسال کے ابتدائی مہینوں میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد درج کی گئی ہے۔ جنوری میں 62 ہزار سے زائد سیاحوں نے یہاں مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی ہے،جبکہ فروری میں یہ تعداد ایک لاکھ جا پہنچی۔ اسی طرح مارچ میں تقریباً 2 لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا وہیں اپریل ،مئی اور جون مہینوں میں یہ تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔Tourists Visited Kashmir in 2022
ساحتی شعبے کیلئے سال 2022 ہوا تاریخی سال ثابت
اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022 کے آخر تک 21 لاکھ 53 ہزار 8 سو 45 ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کشمیر کے حسین نظاروں سے لطف انداز ہوئے۔ایسے میں رواں برس ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد سے اب اس جنت نظیر مقام میں سیاحت کی صنعت پیٹری پر لوٹ چکی ہے، جس کے نتیجے میں سیاحت سے جڑے افراد نہ صرف خوش بلکہ کافی مطمئن بھی نظر آرہے ہیں۔Tourist Flow In Kashmir
امسال جہاں ملکی سیاحوں نے ریکارڈ تعداد میں وادی کشمیر کا رخ کیا وہیں 17 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح بھی کشمر کی سیر پر آئیں۔ کووڈ 19 کے بعد بین الاقوامی سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ایسے میں ہاؤس بوٹ مالکان، ٹور اینڈ ٹراول آپریٹرز اور ہوٹل مالکان پُرامید ہیں کہ سرمائی سیزن کے ساتھ ساتھ سال 2023 بھی سیاحتی شعبے کے لیے ایک بہتر سال ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:Dal Lake House Boat Festival : وِنٹر ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے ہاؤس بوٹ فیسٹیول کا انعقاد
جموں و کشمیر کی سیاحت میں پلیگرم ٹورازم کا کلیدی رول رہتا ہے جبکہ یہاں کی معیشت کا بڑا حصہ بھی پلیگرم ٹورازم پر منحصر۔ ایسے میں نہ صرف خاصی تعداد میں سیاح کشمیر کے سیر پر آئے ہیں بلکہ رواں برس امرناتھ یاترا بھی خوش اسلوبی سے اختتامی پذیر ہوئیPilgrim tourism In jk
year-2022-proved-best-tourism-year-in-j-and-k ادھر کشمیر کی سیاحتی صنعت فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے محکمہ سیاحت نے بھی امسال جموں وکشمیر میں تقریباً 75 نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے جن میں 38 کشمیر اور 37 جموں میں ہیں۔محکمہ سیاحت کے سیکرٹری سرمد حفیظ کہتے ہیں کہ ونٹر ٹورازم کو مزید فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کیا جاسکے۔Homestays In Kashmir
محکمہ سیاحت ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کی خاطر اس مرتبہ مختلف سیاحتی مقامات پر نہ صرف تقریبات بلکہ سرمائی تہواروں کا بھی انعقاد کرنے جارہا ہے۔New Year Celebrations In Kashmir