سرینگر: امرناتھ یاترا کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات اور ایڈوائزری سے کشمیر میں آنے والے سیاحوں کو دقتوں کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور یاتریوں کو دن میں سیرو تفریح کرنے کے لیے ایک محدود وقت دیا ہے۔ وہیں پہلگام اور سونہ مرگ جانے والے راستوں پر بھی جگہ جگہ انکو روکا جارہا ہے جس سے انکو کافی پریشانیوں کا سامنا ہورہا ہے۔Yatra restrictions impact tourism
وہیں یاترا کے دوران سرینگر جموں شاہراہ کو سیاحوں و عام لوگوں کے لئے بند کیا جارہا ہے۔ ان نئے احکامات سے شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ انکے تجارت کو بھی نقصان ہورہا ہے اور کئی آنے والے سیاح بکنگ منسوخ کررہے ہیں۔انتظامیہ نے سیاحوں و عام لوگوں کے لئے یاترا کی تکمیل تک پہلگام میں بیتاب وادی، جندل واڈی جانے پر پابندی عائد کی ہے وہیں سونہ مرگ جانے کے لیے بھی محدود اوقات رکھے ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ انکو کافی مشکلات درپیش ہیں۔Amarnath yatra 2022
واضح رہے کہ دو سال کے بعد وادی میں امرناتھ ئاترا 30 جون سے شروع ہوئی ہے اور اگست 11 کو یہ اختتام پذیر ہوگی۔ انتظامیہ نے دعوے کیا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔ یاترا کئے لئے انتظامیہ نے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے ہیں تاکہ یاتریوں پر کوئی عسکری حملہ نہ ہو۔