سرینگر: رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی رہنما مینکا گاندھی نے جمعرات کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پہلوان جو احتجاج کرتے ہیں اُن کو ضرور انصاف ملے گا۔سرینگر میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا "میں اس معاملے کے حوالے سے زیادہ نہیں بولنا چاہتی لیکن اُن کو جلدی انصاف ملے گا۔" اُنہوں نے کہا کہ آج وہ یہاں ایک کشمیری پنڈت جو امریکہ میں رہتے ہیں نے جانوروں کے لیے ایک ایمبولنس عطیہ کی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آئی ہے۔ "میں چاہتی ہوں بیرونی ممالک میں رہنے والے دیگر بھارتی کو بھی چاہیے کی وہ اس طرح کے اقدام جانوروں کے لیے اٹھائے۔ "
رکن پارلیمنٹ اور جانوروں کے حقوق کی کارکن مینکا گاندھی نے کہا کہ سرینگر میں کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر نسبندی کا عمل شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے سری نگر میں ایک سال کے اندر اندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں کے مقابلے میں کشمیر میں جانوروں کی جانب سے انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان کے مطابق جانوروں کا انسانی بستیوں کا رخ کرنے کے پیچھے کون سے محرکات کار فرما ہے یہ سب کے سامنے عیاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے جنگل کاٹے نتیجہ یہ نکلا کہ جانور بستیوں کی طرف رخ کر کے لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
مینکا گاندھی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے موجودہ کمشنر عقلمند آدمی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ایک سال کے اندرا ندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔آوارہ کتوں کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ پر ڈالنے کے بارے میں جب مینکا گاندھی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی جانور کو اپنے آبائی علاقے سے اُٹھا کر دوسری جگہ پھینکا جائے تو وہ لوگوں پر حملہ آور ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ کتوں کو ایک جگہ سے اُٹھا کر دوسری جگہ پر ڈالنا۔ان کے مطابق آج ہم نے جانوروں کو بہتر علاج ومعالجہ فراہم کرنے کی خاطر ایک ایمبولنس وقف کی ہے۔