سرینگر: بدھ کے روز جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز پہلگام چندنواڑی سڑک حاثے میں ہلاک ہوئے انڈو تبتین بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا بھی موجود تھے۔ انہوں نے آئی ٹی بی پی جوانوں کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا۔ جوانوں کا جسد خاکی سرینگر سے ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔
گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام فریسلان چندن واری روڈ پر انڈو تبتین بارڈر پولیس کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے، حادثہ میں 8 آئی ٹی بی پی جوان ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سول بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 39 جوان سوار تھے جن میں سے 37 کا تعلق انڈو تبتین بارڈر پولیس سے اور دیگر دو کا تعلق جموں و کشمیر پولیس سے ہے۔ حادثہ کی وجہ بریک فیل ہونا بتایا جارہا ہے، جس کے بعد بس ندی میں جاگری۔ حادثے کا شکار آئی ٹی بی پی جوان امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد چندن واڑی سے پہلگام جا رہے تھے۔