شہر سرینگر میں 'ورلڈ پیس کانفرنس' کی جانب سے ایس کے آئی سی سی کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں انوکھے کارنامے یا سماجی خدمات انجام دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس کانفرس میں بیشتر لوگ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تھے جب کہ جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا، صحافی سہیل کاظمی موجود تھے۔
کانفرس منعقد کرنے والے شخص ڈاکٹر راجب پال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کشمیر کا نجی دورہ کیا ہے جس دوران ان کو کچھ مقامی لوگوں نے اس کانفرس کو سرینگر میں منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔