اردو

urdu

ETV Bharat / state

World Liver Day in Kashmir کشمیر میں دو لاکھ افراد جگر کی مختلف بیماریوں میں مبتلا - etv bharat urdu khabar

وادیٔ کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے جگر کی بیماریوں میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں اس وقت 2 لاکھ سے زائد افراد جگر کی الگ الگ بیماریوں جیسے موٹاپا، ہیپاٹائٹس وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ سال 2030 تک یہ تعداد 9 لاکھ تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

World Liver Day in Kashmir
World Liver Day in Kashmir

By

Published : Apr 19, 2023, 2:13 PM IST

کشمیر میں دو لاکھ افراد جگر کی مختلف بیماریوں میں مبتلا

سری نگر:گزشتہ کئی سالوں سے وادیٔ کشمیر میں جگر کی بیماریاں کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔ ایسے حالات میں اس وقت دو لاکھ سے زیادہ افراد جگر کی الگ الگ بیماریوں جیسے موٹاپا، ہیپا ٹائٹس وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ سنہ 2030 تک یہ تعداد نو لاکھ تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ان 9 لاکھ افراد میں سے 70 فیصدکو جگر کی پیوندکاری یعنی لیور ٹرانسپلانٹ کی ضرورت پڑے گی اور وادیٔ کشمیر میں جگر کی پیوندکاری کی سہولیات کے لیے مخصوص مرکز کا قیام لازمی بن گیا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادیٔ کشمیر میں بھی آج جگر کا عالمی دن منایا جارہا ہےاور اس تعلق سے مختلف پروگرام کے ذریعے لوگوں کو جگر کے مختلف تکالیف اور جگر کو صحت یاب رکھنے کے طریقوں کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے۔

شعبہ گیسٹو انٹرولوجی کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق وادیٔ کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جگر کی الگ الگ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وقت اگرچہ ان مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ تاہم آئندہ 7 برسوں کے دوران یہ تعداد 9 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور 2030 تک جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے 70 فیصد مریضوں کو لیور ٹرانسپلانٹ کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ جب کہ سال 2030 میں اس بیماری سے متعلق صورتحال ایسی ہی ہوگی جیسی کہ اس وقت ڈائلیسز مریضوں کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ ہر اسپتال میں ڈائلیسز مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہر ڈاکٹروں کےمطابق اگرچہ جگر کی بیماریوں میں ہورہے اضافے کی موجودہ صورتحال سے متعلق حکومت کو رپورٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک وادی میں جگر کی پیوندکاری کے لیے کسی خاص مرکز کا قیام عمل میں نہیں لیا گیا ہے اور یہ سہولت نہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ اور نہ ہی جی ایم سی سرینگر میں میسر ہے۔ایسے میں جس تیزی سے جگر میں موٹاپا، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں تیزی سے لوگوں کو متاثر کررہی ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھکر جگر کی بیماریوں سے نمٹنے کی خاطر ابھی سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details