عالمی یوم صحت کے موقعے پر پوری وادی کے ساتھ ساتھ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی محکمے صحت نے "our planet، our health" کی تھیم کے تحت شجرکاری مہم شروع کی۔محکمے صحت نے بمنہ علاقے میں واقع سوستھ بھون کے احاطے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھر نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا وہیں ضلع صدر اور دیگر مقامات پر سی ایم اوز، ایم ایس، بی ایم اوز نے اس مہم کا اغاز کیا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ "میں عوام سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ماحول کو صاف و پاک رکھنے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پودا لگا کر ذمہ داری ختم نہیں ہوتی بلکہ ان کی دیکھ ریکھ کرنا اور رکھوالی کرنا بھی ضروری ہے۔"
وہیں سرینگر کے سی ایم او ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ "ایک فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں کم سے کم پانچ پودے لگائے اور اُن کا خیال رکھے، اس سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔ سرینگر کی حالات دیکھ لو، جنگل کم اور کنکریٹ زیادہ دیکھ رہا ہے۔ "اُن کا مزید کہنا ہے کہ "ہم کو وہ پودے نہیں لگانے چاہئے جس کے پولین سے بعد میں الرجی ہو۔ ہم کو وہ پودے لگنے ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی زیادہ مقدار پیدا کرتے ہے۔ ان درختوں کو اپنے بچوں کی طرح پالنا ہے۔ اپنے محلے، آس پاس صاف رکھنے کی زمہ داری ہر کسی کی ہے۔"
وہیں ڈاکٹر طلعت کا کہنا تھا کہ "ہریالی صحت کے لیے کافی اچھا ہوتا ہے۔ جو اس وقت موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اس سے نپٹنے کے لیے ہی شجرکاری کافی ضروری ہے۔"
- اننت ناگ
ضلع اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے کورٹ کمپلیکس میں عالمی یوم صحت کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سینیئر کنسلٹنٹ اور سرجیکل آنکولوجسٹ ڈاکٹر شبنم بشیر نے بریسٹ کینسر، کولوریکٹل اور سروائیکل کینسر پر روشنی ڈالی۔جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھیں۔
ڈاکٹر شبنم نے طالبات اور خواتین فیکلٹی ممبران کے ساتھ کینسر کے بارے میں بات چیت کی اور انہیں کینسر کی تشخیص کے بنیادی تکنیکوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی،جس سے کینسر کا جلد پتہ لگانے اور اس کے معقول علاج و معالجہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
کینسر بیداری گفتگو کا انعقاد پرنسپل وومنز گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں دوسرے پروگرام کے طور پر ایک مفت میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مفت طبی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ کووڈ ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بھی کی گئی۔پروگرام چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نصیر احمد ڈار کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پروفیسر ڈاکٹر طارق قریشی، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ میر وجاہت، وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ویمنز اننت ناگ، فیکلٹی ممبران، سکریٹری لیگل سروسز اتھارٹی اور جی ڈی سی ویمنز اننت ناگ کے سٹاف ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔