سرینگر: عالمی بینک کی رپورٹ ’’ڈسکلوسبل ری اسٹرکچرنگ پیپر - جہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ‘‘ میں عمل درآمد کی موجودہ پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، جب کہ پراجیکٹ ڈیولپمنٹ کے مقصد (پی ڈی او) کے حصول کو معتدل طور پر غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے World Bank on Jhelum Tawi Flood Recovery Project کیونکہ متعدد سول ورکس کنٹریکٹس ابھی بھی جاری ہیں اور اس کے نتیجے میں کام کے حصول کے متعلقہ اہداف موجودہ اختتامی تاریخ تک حاصل نہیں ہو پائیں گے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مسلسل مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اس منصوبے نے نقل و حمل، سیلاب کو روکنے کے انتظام اور آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کے ساتھ گذشتہ اڑھائی برسوں میں اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ World Bank on Jhelum and Tawi Flood Recovery Project’’ شروع سے ہی اس منصوبے کو غیر یقینی سیاسی صورتحال، سماجی بدامنی، اور عمل درآمد کرنے والی سبھی ایجنسیوں میں قیادت اور عملے کی متواتر تبدیلیوں کی وجہ سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘‘