سرینگر: سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی جانب سے 6 جولائی کو سرینگر میں حق اطلاعات ایکٹ 2005 پر ورکشاپ منعقد ہورہا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے انتظامیہ کے 160 سیکٹریوں، سیکشن افسران اور ہیڈ اسسسٹنٹز کو نامزد کیا گیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما کی جانب سے اس حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 6 جولائی کو سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی جانب سے صبح 10 بجے سے دن کے ایک بج کر 30 منٹ تک جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سرینگر میں حق اطلاعات ایکٹ 2005 پر ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے۔ حق اطلاعات ایکٹ پر اس ورکشاپ کے لئے نامزد کئے گئے افسران اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ورکشاپ میں اپنی بر وقت شرکت یقینی بنانے کے لیے 6 جولائی 2023 کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تک IMPARD سرینگر پہنچ جائے۔