سرینگر (جموں و کشمیر):سکشم، ایکٹرز کریٹو تھریٹر اور جموں و کشمیر ہینڈیکیپ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے نابینا افراد کے لیے سرینگر میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جہاں ان خاص افراد کے لیے کئی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا وہیں ان افراد میں تکنیکی آگاہی کے حوالہ سے بھی ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔ پروگرام کے دوران نابینا افراد کو مختلف الیکٹرانک گیجٹس بھی فراہم کیے گئے۔
پروگرام کے حوالہ سے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ہینڈیکیپ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے نابینا افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ، سیول سوسائٹی ممبران اور این جی اوز کو بھی جسمانی طور خاص افراد کے لیے اس طرح کے فلاحی و آگاہی پروگرامز منعقد کرنے پر زور دیا۔
ورکشاپ میں قرعہ اندازی سے لیپ ٹاپ جیتنے والے ایک نابینا طلباء فردین نے کہا کہ انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور آج اس پروگرام میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے سے وہ انہیں کافی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ پروگرام کے حوالہ سے انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا: ’’اس طرح کے آگاہی پروگرامز جاری رہنے چاہئے اور جسمانی طور خاص افراد کو ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔‘‘