سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر جنہوں نے قبضہ کیا ہے اس کو ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن اثر رسوخ والے لوگوں نے اپنے عہدوں کا استعمال کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے بلکہ سرکار ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے فکر مند ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری غریب لوگوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔
ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ اثر رسوخ والے لوگوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا لہذا اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بار بار حکم دیا کہ جن اثر رسوخ رکھنے والے افراد نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اُنہیں ہٹایا جائے ۔