سرینگر: وادی میں پڑنے والی کڑاکے کی ٹھنڈ کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے 27 نومبر کو پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا فیصلہ لیا گیا ہے اور بدھ کے روز اس حوالے سے باضابط طور پر اعلان متوقع ہے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم آلوک کمار کی سربراہی میں منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی(ورچول موڑ) جس میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دوسرے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران والدین کی جانب سے سرمائی تعطیلات کا جلد از جلد اعلان کرنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور وغوض کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں 27 نومبر سے پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز سرمائی تعطیلات کا باضابط طورپر حکم نامہ جاری ہونے کے روشن امکانات ہیں۔دریں اثنا مڈل سے لے کر ہائی اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔
نومبر 27 سے کشمیر میں سرمائی تعطیلات کا قوی امکان، اعلان 22 نومبر کو متوقع - محکمہ تعلیم کشمیر
محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز سرمائی تعطیلات کا باضابط طور پر حکم نامہ جاری ہونے کے روشن امکانات ہیں۔Winter Vacation In Kashmir
Published : Nov 21, 2023, 8:43 PM IST
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منفی درجہ حرارت اور دھند کی وجہ سے اسکولوں، خاص طور پر نچلی کلاسوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہونے کے علاوہ صبح کے اوقات میں گہری دھند سے عوامی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)