سرینگر:وادی کشمیر میں موسم سرما سیاحتی اعتبار سے کافی اہم سیزن مانا جاتا ہے کیونکہ اس سیزن میں ملک بھر سے سیاح کرمس اور نئے سال کی تقریبات گلمرگ اور پہلگام سمیت وادی کے دیگر مقامات پر منائے کے لیے پہنچتے ہیں۔Winter Tourism in Kashmir
سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرمائی سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ Secretary Tourism Sarmad Hafeez interview
سرمائی کھیل، ونڑر ٹورازم کے فروغ کی خاطر کلیدی اہمیت کی حامل، سرمد حفیظ انہوں نے کہا کہ گلمرگ اور پہلگام میں سرمائی کارنیول اور سنو سپورٹس سمیت دیگر ایونٹس کا اہتمام کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی خاصی تعداد برف پوش وادی کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچ جائے گے۔ Snow Festival in Kashmir
بات چیت کے دوران سرمد حفیظ نے کہا کہ ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ٹور اینڈ ٹروال آپرہٹرس کے ساتھ مل کر تشہیری مہم چلائی جارہی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں روڈ شوز کیے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کیا جا سکے۔Campaigns For winter Tourism In Kashmir
انہوں نے کہا گلمرگ سکینگ کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے، جس کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی سیکینگ کے لیے آرہے ہیں۔گلمرگ میں کھیلو انڈا کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے والا ہے جس میں ملک بھر سے تقریباً 2 ہزار کھلاڑی شرکت کرنے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ سکینگ کے کئی کورسز شروع کئے جارہے ہیں اور سکینگ کورسز میں درکار سہولیات کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔سرمد حفیظ نے کہا کہ ان کھیلوں سے نہ صرف سرمائی ٹوریزم کو فروغ حاصل ہو پاتا ہے بلکہ ساحتی صنعت کو بھی ترقی حاصل ہو پاتی ہے۔ Khelo India Games Edition Third In Gulmarg
مزید پڑھیں:Winter Tourism In Kashmir امسال سرما بھی سیاحتی اعتبار سے بہتر سیزن ثابت ہوگا، ناظم سیاحت
2022 کے سیاحتی سیزن پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ یہ سال سیاحتی اعتبار سے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سال ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں صنعت سے جڑے افراد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا اور اب سرمائی سیاحت کے تعلق سے بھی پرُ امید ہے کہ یہ سیزن بھی اچھا سیزن ہوگا۔ Tourism season 2022
سرمد حفیظ نے کہا کہ کشمیر کی سیاحتی شعبے کو ایک نئی جہت دینے کے لیے کشمیر کے دوردراز اور سرحدی علاقوں کے علاوہ 75 نئے سیاحتی مقامات پر ہوم سیٹے کو متعارف کیا جارہا ہے، تاکہ مذکورہ مقامات پر بھی سیاحت کو فروغ مل سکے اور آنے والے سیاحوں کو نئے تجربات کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی فراہم ہوسکے۔Home Stay Locations In Kashmir
یہ بھی پڑھیں:Dal Lake House Boat Festival : وِنٹر ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے ہاؤس بوٹ فیسٹیول کا انعقاد