محکمہ تعمیرات عامہ نے وادی کشمیر میں سڑکوں سے برف صاف کرنے والی 210 مشینوں کو تیار رکھا ہے جبکہ عملے اور انجینئروں کی تعدادکو بھی ضلع انتظامیہ سمیت پبلک ڈومین میں مشتہر کیے ہیںSnow cutting machines۔
سنو کٹر مشینوں کے ساتھ برف ہٹانے کے لیے تمام مشینری تیاری ایم ای ڈی کے چیف انجینئر کے مطابق محکمہ نے گزشتہ سال کے اکتوبر مہینے سے ہی برف ہٹانے کے دوران کام میں لائی جانے والی سبھی مشینوں کو تیار رکھا ہے اور محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق عملے کو بھی متحرک کیا ہےSnow cutting machines ready to clear snow from roads۔
اس درمیان تمام اظلاع میں کنڑول روم بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ ان مقامات جہاں برف باری ہوتی ہے جیسے کہ گلمرگ ، پہلگام، گریز، ڈور شاہ آباد اور دمحال ہانجی کے علاوہ دیگر علاقوں میں اضافی کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔ متعلقہ محکمے کے پاس فی الوقت 210 سنو کٹر مشینیں دستیاب ہیں Snowfall in kashmir۔
یہ بھی پڑھیں : Snowfall & Rains Disrupt Normal Life In J&K: کشمیر میں برفباری اور بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم
ادھر پیر کی رات سے ہو رہی برف باری کے دوران گلمرگ، ٹنگمرگ، ہیرپورہ، کپوارہ، سنگروانی پلوامہ، بابا ریشی اور دیگر سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لیے 50 مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔