محکمے موسمیات کے مطابق چند گھنٹوں میں وسطی اور شمالی کشمیر میں موسم بہتر ہو سکتا ہے، جبکہ جنوبی کشمیر میں موسم بہتر ہونے میں دو سے پانچ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
بارش کے ساتھ موسم سرما نے دی دستک - سیاحتی مقامات پر رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی
سرینگر میں گزشتہ شب سے موسلادار بارش کی وجہ سے شہر کے معتدد مقامات پر پانی جمع ہوا ہے۔ جس وجہ سے عوام کو گونہ گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں کشمیر پولیس نے پیدا شدہ موسمی صورتِحال کے پیش نظر ہیلپ لائن جاری کی ہے، جہاں عوام ایمرجنسی صورتِحال میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔'
- مزید پڑھیں:کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ
- امیت شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کرفیو کے نفاذ کا دفاع کیا
ادھر شہرۂ آفاق پہلگام سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے درجۂ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
برف و باراں سے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم لباس زیب تن کرنا شروع کردیے ہیں۔ وادی کے بالائی علاقوں میں لوگوں نے روایتی لباس ’پھیرن‘ پہننا اور گرمی کے لیے روایتی ’کانگڑی‘ کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔