سری نگر:گلمرگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیہ پال نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنگ Target Killing میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعمیر وترقی کے کاموں میں تیزی آئی ہے اور ماحول بھی پُر امن ہے ۔ کچھ عناصر یہاں کے حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُن کے مطابق کشمیر میں پتھر بازی اور ملیٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں لیکن کئی عناصر اب ان حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پارلیمانی وفد کے چیرمین نے بتایا کہ گزشتہ چالیس برسوں سے کشمیر میں ملیٹینسی کی بیماری ہے اور اس کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔