اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھر جاکے چناروں کے زرد پتوں کا فوٹو فریم بنواؤں گی

موسم خزاں میں جہاں وادی سنہرے رنگ میں ڈوب جاتی ہے۔ وہیں چناروں کے گرتے سنہرے پتے قابل دید نظارے پیش کرتے ہیں۔جس وجہ سے خزاں کے شیدائی وادی کشمیر کا رخ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ خزاں کا موسم کافی خوشگوار ہوتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:59 PM IST

Updated : Nov 8, 2023, 7:07 PM IST

گھر جاکے چناروں کے زرد پتوں کا فوٹو فریم بنواؤں گی

سرینگر: موسم خزاں میں جہاں وادی سنہرے رنگ میں ڈوب جاتی ہے۔ وہیں چناروں کے گرتے سنہرے پتے قابل دید نظارے پیش کرتے ہیں۔جس وجہ سے خزاں کے شیدائی وادی کشمیر کا رخ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ خزاں کا موسم کافی خوشگوار ہوتا ہے۔ ہلکی سی ٹھنڈک، دن بھر دھوپ، صبح و شام سردی اور چاروں طرف سلگتے ہوئے چنار کے درخت ماحول میں ایک حسین امتزاج پیدا کرتے ہیں۔ وہیں اس موسم میں مغل باغات سیاحوں کی پہلی پسند ہوا کرتے ہیں کیونکہ یہ باغات چناروں کے درختوں سے بھرے پڑے ہیں۔ وادی کی تروتازہ فضا کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت بے نظیر ثابت کرتی ہے لیکن کشمیر میں موجود ان چناروں کا منظر نومبر کے موسم خزاں میں ایک جداگا ہی رنگ بکھیر دیتا ہے۔ گرمیوں میں سرسبز لبادے اوڑھے چنار اب گہرے سرخ،پیلے اور امبر رنگوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

کشمیر اپنی بے پناہ قدرتی خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے ۔وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نیرالے ہوتے ہیں۔موسم سرما ہو یا گرما، بہار ہو یا خزاں۔ گرے ہوئے ان چنار کے پتوں پر چلنا بھی ایک الگ ہی تجربہ ہے۔ان خوشک پتوں پر چلنے سے جو آواز پیدا ہوتی وہ واقعی روح کو سکون بخشتی ہے۔ کشمیر کا خزاں سے لطف اندوز ہونے آئے سیاح کہتے ہیں کہ زعفران کے لہلاتے پھول، کشمیر کے سیب کے باغات اور چناروں کے زرد پتوں کا حسن کا خواب تھا جو آج پورا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Mushk Budji Rice in Anantnag مُشک بُدجی چاول سے زراعت کے شعبہ میں نیا انقلاب، پچیس ہزار تک فی کونٹل فروخت


کشمیر کی خوبصورتی میں اگرچہ ہر قسم کے چھوٹے بڑے پیڑ اپنا کا ایک اہم رول ادا کررہےہیں تاہم چنار اپنی قدوقامت اورخوبصورتی ان میں سے جداگانہ ہے۔ پہلی مرتبہ کشمیر کے سیر پر آئی ایک خاتون سیاح کہتی ہیں کہ راجستھان میں بھی پت جٹ کا موسم دیکھنے کو ملتا لیکن کشمیر کا خزاں اس سے بالکل مختلف ہے۔چنار کے پتوں نے اتنا دل موہ لیا کہ گھر جاکر میں ان کا فوٹو فریم بنوانا بنواؤں گی۔ چنار کا درخت خزان میں اپنی رنگت بھیرتا وہیں شدد گرمی میں اس کا سایہ راحت بخشتا ہے۔

Last Updated : Nov 8, 2023, 7:07 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details