اپنی سرکاری رہائش گاہ راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہا ' زوجیلا ٹنل کی طرز پر جموں و کشمیر میں سات اور سرنگیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان سرنگوں کے لیے ٹینڈر اور دیگر دستاویز تیار کے گئے ہیں اور مقرہ وقت میں مکمل بھی کر دی جائیں گی'۔
منوج سنہا نے کہا 'زوجیلا سرنگ اب صرف 7000 کروڑ روپے میں تیار کی جا رہی ہے جو پہلے آنے والی لاگت سے 4000 کروڑ روپے کم ہے- کسان طبقے کو حکومت کی جانب سے کیا کچھ ملنے والا کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے کسانوں کو 500 ٹریکٹر سبسیڈی کے تحت فروخت کیے جائیں گے-
حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے بیک ٹو ولیج مہم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی انتظامیہ صرف باتوں پر یقین نہیں رکھتی بلکی زمینی سطح پر کام کرتی ہے- بیک ٹو ولیج مہم میں پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی اور اب ہر پنچایت میں کھیل کود کے سازوسامان اور ڈسٹ بن تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4.20 لاکھ ڈومیسائل اسناد بھی اجرا کیے گئے۔ اس کے علاوہ 700 غیر استعمال شدہ عمارتیں پنچایتوں کو دی گئی ہیں'