سرینگر:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔Omar Abdullah on Article 370 Abrogation
عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ہم اسے چیلنج کرنے کے لیے تمام قانونی اور آئینی ذرائع استعمال کرکے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آگے کا راستہ کٹھن ہوسکتا ہے لیکن نیشنل کانفرنس اپنی جدوجہد سے گریز نہیں کرے گی۔Omar Abdullah on Article 370 Restoration
بتادیں کہ جموں و کشمیر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ 370 کی منسوخی کی تیسری برسی کے موقع پر سرینگر میں پارٹی دفتر میں احتجاج کیا۔ تقریباً دو درجن سے زائد کارکنان نے اس احتجاج میں شرکت کی اور پارٹی دفتر کے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے نا صرف جموں و کشمیر کا آئین اور خصوصی تشخص چھینا گیا بلکہ ملک کے آئین کی بے حرمتی کی گئی۔Mehbooba Mufti on Article 370 Abrogation