اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عالمی وائلڈ لائف ڈے' کے موقع پر دو روزہ تربیتی پروگرام - international wild life day

جموں و کشمیر میں عالمی وائلڈ کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ میں وائلڈ لائف کرائم کنٹرول اور وائلڈ لائف ایکٹ 1972 کے تحت محکمہ کے فرنٹ لائن عملے کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

'عالمی وائلڈ لائف ڈے'  کے موقعے پر دو روزہ تربیتی پروگرام
'عالمی وائلڈ لائف ڈے' کے موقعے پر دو روزہ تربیتی پروگرام

By

Published : Mar 5, 2020, 2:06 PM IST

پروگرام کا اہتمام محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس دو روزہ تربیتی پروگرام میں فرنٹ لائن کے عملے کو وائلڈ لائف پروٹیکشن کے نفاذ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے جیسے اہم نکات سے متلعق بیدار کیا گیا۔

اس موقع پر کشمیر ریجن کے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن راشد نقاش نے کہا کہ غیر قانونی شکار اور غیر قانونی کاروبار سے جانوروں کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سے نمٹنے کے لیے ہمارے فیلڈ عملے کو اچھی طرح سے تربیت دی جانی چاہئے اور مناسب تکنیکی تربیت حاصل ہونی چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مکمل ثبوت پیش کیا جا سکے'۔

شوپیاں ریجن کے وائلڈ لائف وارڈن انتشار سہیل نے تربیت یافتہ افراد کو اس ضمن میں آنے والی رکاوٹیں اور چلیلنجز سے متعلق بتایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details