اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری پشمینہ کی شناخت خطرے میں؟ - why is kashmiri pashmina dying?

وادی کشمیر کی تاریخی پشمینہ صنعت سے وابستہ دستکار اس وقت بے چین اورتذبذب کے شکار نظر آرہے ہیں۔

کشمیری پشمینہ

By

Published : May 10, 2019, 12:06 AM IST

اس صنعت سے جڑے افراد خواہ وہ دستکارہو، ڈولیپر ہو یا پشمینہ برآمد کرنے والا سبھی اس کام سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ اس کی وجہ ہے ریاستی، ملکی اور بیرونی سطح پر مشین سے تیار کردہ اور ہاتھ سے بنائے جارہے اصل پشمنہ کی مصنوعات میں فرق سے متعلق جی آئی مارک کی تشہیر نہ ہونا جس سے یہ قدیم صنعت زوال پذیر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔

کشمیری پشمینہ
اس وقت مشین سے تیار کردہ ہاتھ سے بنائے جارہے پشمینہ مصنوعات کے نام پر بازار میں بیچی جارہی ہیں جس سے نہ صرف اس صنعت سے وابستہ دستکاروں کی روزی روٹی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں بلکہ اصل کشمیری پشمینہ کی شناخت بھی اب ختم ہوتی جارہی ہے۔دستکاروں کا ماننا ہے کہ ہاتھ سے بنائے جارہے اصل پشیمنے سے متعلق جی آئی مارک کی تشہیر کر نا ازحد ضروری ہے تاکہ عام خریدار ہاتھ اور مشین سے بنائی جانے والی پشمینہ مصنوعات میں فرق کر سکے۔

اگرچہ وی ٹی او کی جانب سے اصل کشمیری پشمینہ کو جی آئی مارک فراہم کیا گیا ہے، تاہم محکمہ ہینڈی کرافٹس اور دیگر متعلقہ محکمے اس کی صحیح معنوں میں تشہیر کرنے میں ناکام ہی نظر آرہی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اصل کشمیری کی پہچان جی آئی مارک کو بڑے پیمانے پر اجاگر کیاجائے۔ محکمہ ہینڈی کرافٹ اور دیگر متعلق ایجنسیاں اس کی تشہیر پر خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ اس روایتی اور قدیم پشمینہ صنعت کو مزید زوال پذیر ہونے سے بچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details