سرینگر:جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ whole lung lavage طریقہ کار عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پرسیجر سے مریض کے پھیپھڑوں میں جمع پروٹین کے مواد کو باہر نکالا جاتا ہے۔ چسٹ ڈزیزز ہسپتال سرینگر کے ڈاکٹروں نے ایک مریض پر یہ طریقہ کار عمل میں لاکر ایک نئی تاریخ رقم کی۔
دراصل کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شخص ایک ایسے مرض میں مبتلا تھا جس میں علاج صرف یہ تھا کہ جمع پروٹین کو باہر نکال کر پھیپھڑوں کو دھو لیا جائے لیکن ایسا کرنا ماہر ڈاکٹروں کے لیے بھی بے حد مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ پروسیجر بڑا پرخطر ہوتا ہے۔ اس میں مریض کی جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ ایسے میں سی ڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ہمت کرکے یہ پروسیجر انجام دیا۔
یہ مخصوص پروسیجر تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں 15 لیٹر سیلائن واٹر استعمال کیا گیا ہے۔ سی ڈی ہسپتال سرینگر میں انجام دیا گیا اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروسیجر چسٹ میڈیسن کے پروفیسر کے ہیڈ سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ کی نگران میں کیا گیا۔ ان کے ہمراہ پروفیسر خورشید احمد ڈار، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر فردوس منظور، ڈاکٹر زبیر، ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر عالیہ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔