دہلی:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کو بی جے پی پر الزام لگایا کہ انہوں نے سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تقسیم کر اسے "جہنم میں" تبدیل کر دیا ۔فاروق عبداللہ کا یہ بیان منگل کے روز آیا جب انہوں نے ایک تنازعہ کو جنم دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "کشمیر کو جہنم میں جانے دو"۔
انہوں نے بی جے پی سرکار کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر تو جنت ہے، لیکن اس کے لیے آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔فاروق نے سوالہ انداز میں کہا کہ جنت کے لیے آپ کیا کر رہے ہے۔اگر ساری ریاستوں میں الیکشن ہوئے ہے، جموں و کشمیر کو اس سے محروم کیوں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ریاستی درجہ کی بحالی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کون سی ریاست ہے، آزاد ہندوستان کے بعد جس کو یوٹی کا درجہ دیا گیا۔ان لوگوں نے ریاست کو جنہم بنا دیا ہے۔
ممبر پارلیمنٹ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپ کہتے ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہوئی۔ کیا واقعی عسکریت پسندی وہاں ختم ہوئی۔ سکیورٹی فورسز اور عام لوگ آج کیوں ہلاک ہوتے ہیں ۔