وادیٔ کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے صلاح و مشورے کے لئے 330 ڈاکٹرس نے اپنے وہاٹس ایپ گروپس بنائے ہیں جس کا مقصد ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کو کم کرنا ہے۔ ڈاکڑس نے ان وہاٹس ایپ گروپس کو کوؤڈ-19 کلینکس کا نام دیا ہے۔
آن لائن موڈ کے زریعے ان کووڈ کلینکس کا قیام رواں برس جولائی کے آخری ہفتے میں اس وقت عمل میں لایا گیا جب وادی میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال، سکمز صورہ اور چھاتی کے اہسپتال میں نمونیا اور دیگر شکایات کو لے کر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔
جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کے معالج ڈاکڑ شمش جو کہ دو وہاٹس ایپ گروپس کے ایڈمن بھی ہیں کا کہنا ہے کہ 'ان وہاٹس ایپ کلینکس کے زریعے نمونیا کے علاوہ دوسری تکالیف میں مبتلا مریضوں کی تشخیص کے لئے ٹیسٹس اور ایکسرے وغیرہ کی تجویز بھی دی جاتی ہے جبکہ علامات اور ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ادویات بھی وہاٹس ایپ کے زریعے ہی تجویز کی جاتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: غرقآب مسافروں کی تلاش کے لیے فوجی غوطہ خور طلب