اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفت آکسیجن اور کنسنٹریٹر مشین دینے کا اعلان

کمیٹی کے صدر نے کہا 'آج سے ویلیفیر کمیٹی بنہ پورہ بٹہ مالو کی جانب سے رضاکارانہ طور پر عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی'۔

مفت آکسیجن اور کنسنٹریٹر مشین دینے کا اعلان
مفت آکسیجن اور کنسنٹریٹر مشین دینے کا اعلان

By

Published : Nov 15, 2020, 6:37 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں موجودہ عالمی وبا کے مد نظر ویلیفیر کمیٹی بنہ پورہ بٹہ مالو کی جانب سے عوام کے لیے مفت آکسیجن اور کنسنٹریٹر مشین دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مفت آکسیجن اور کنسنٹریٹر مشین دینے کا اعلان

آج ویلیفئر کمیٹی کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمیٹی سے وابستہ تمام رضاکار شامل ہوئے۔ اس دوران کمیٹی کے صدر محمد اشرف متو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'موجودہ عالمی وبا کے پیش نظر ہم نے غریب افراد کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے'۔

انہوں نے کہا 'خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کی مالی حالات کمزور ہے، یہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے ضرورت مند افراد کے لیے مفت ایمبولینس سروس بھی رکھی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
گپکار الائنس سیٹ شیئرنگ کو حتمی شکل دینے میں پھر ناکام

انہوں نے کہا 'آج سے وئلیفیر کمیٹی بنہ پورہ بٹہ مالو کی جانب سے رضاکارانہ طور پر عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details