اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: مزید برفباری کی پیشگوئی

وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ روز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

کشمیر: مزید برفباری کی پیشگوئی
کشمیر: مزید برفباری کی پیشگوئی

By

Published : Jan 4, 2021, 3:40 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ روز سے ہی بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں تقریبا تین فٹ برف باری درج کی گئی وہیں سرینگر شہر میں تقریبا پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔

انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (سری نگر) کے سائنٹسٹ ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ روز سے ہی جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں بالائی علاقوں میں شدید برفباری دیکھی گئی ہے وہیں میدانی علاقوں میں بھی اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے۔‘‘

کشمیر: مزید برفباری کی پیشگوئی

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے اضلاع، جن میں شوپیاں اور کولگام شامل ہیں، میں بھاری برفباری باری ہوئی ہے، ان علاقوں میں ڈیڑھ فٹ سے لے کر تین فٹ تک کی برفباری درج کی گئی ہے۔ وہیں میدانی علاقوں، جن میں شہر سرینگر بھی شامل ہے، میں تقریبا پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔

برفباری کے حوالے سے مزید پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’آج یعنی جنوری مہینے کی چار تاریخ کی شام سے پانچ جنوری کی شام تک وادی کشمیر سمیت جموں صوبے کے پیر پنچال خطے میں بھاری برفباری کے امکانات ہیں۔ ہمارے اندازے کے حساب سے کشمیر کے جنوبی اور وسطی اضلاع سمیت میدانی علاقوں میں آٹھ انچھ سے لے کر ایک فٹ تک برف باری کے امکانات ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری

انہوں نے برف باری کے پیش نظر وادی میں پیدا شدہ صورت حال کے چلتے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’گاڑیاں بہت دھیان سے چلائیں اور اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو جلد سے جلد انتظامیہ سے رجوع کریں۔‘‘

قابل ذکر ہے کی برفباری کے پیش نظر سری نگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے اور سری نگر ہوائی اڈے سے آج دوسرے دن بھی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details