اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 14 اور 15 اگست کو بارش کا امکان - سرینگر

محکمۂ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 14 اور 15 اگست کو ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

جموں و کشمیر: 14اور 15اگست کو بارشوں کا امکان
جموں و کشمیر: 14اور 15اگست کو بارشوں کا امکان

By

Published : Aug 11, 2021, 1:46 PM IST

محکمۂ موسمیات نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کو مختلف مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو درمیانہ درجے کی بارشوں کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے درجہ حرارت 18.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے جو روٹین سے اعشاریہ تین (0.3) ڈگری زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: سیول سیکریٹریٹ میں حاضری کو یقینی بنانے کےلئے آفیسر تعینات

جموں کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو روٹین سے اعشاریہ چار (0.4) ڈگری زیادہ ہے۔ سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 گلمرگ میں 11.8، قاضی گنڈ میں 14.7 کوکرناگ میں 13.9 جب کہ کپوارہ ٹاؤن میں 16.3 ڈگری درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details