اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں موسلا دھار بارش - موصول ہوئی ہیں۔

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش ہوئی۔

کشمیر میں موسلا دھار بارش
کشمیر میں موسلا دھار بارش

By

Published : Apr 18, 2020, 2:41 PM IST

کچھ بالائی علاقوں سے برف باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سرینگر میں صبح 8:30 بجے تک 11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ ، پہلگام اور کوکرنگ میں بالترتیب 22.6 ملی میٹر ، 11.8 ملی میٹر اور 17.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر شمالی کشمیر کےگلمرگ میں 18.4 ملی میٹر کے برابر برف اور بارش کا ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کپواڑہ میں 21.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ جموں میں جموں شہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ کٹرا ، بھدرواہ ، بٹوت اور بنیال میں بالترتیب 23.4 ملی میٹر ، 39.9 ملی میٹر ، 45 ملی میٹر اور 38.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔یونین ٹیریٹری لداخ کی اگر بات کریں توانہوں نے کہا کہ لیہ میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی -

محکمہ موسمیات نے مزید پیشن گوئی کی کہ وادی میں زیادہ تر مقامات پر ہلکے سے درمیانہ درجے تک بارش شام تک جاری رہ سکتی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ چند مقامات پر اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے کے امکانات ہیںاس کے بعد آج شام سے موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details