سرینگر: وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کرکے رکھ دیا ہے۔ مانسون کے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے باوجود بھی جہاں وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے وہیں دن کے دوران بھی درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی درج نہیں ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 اور4 جولائی کو بارشوں کا امکان ہے۔ Weather in Kashmir
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو رات کے دوران بھی گرمی کی شدت سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Hot weather in Kashmir