سرینگر:وادی کشمیر میں منگل تک مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ 4 اور 5 مئی کو کہیں کہیں ہلکی اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خشک اور گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ Weather to remain Dry on Eidul Fitr in kashmir
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کی سہ پہر 4 بجے سری نگر میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اورجموں شہرمیں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو ہفتہ کے مقابلے میں زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ، سیاحتی مقامات گلمرگ اورپہلگام میں درجہ حرارت بالترتیب 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Kashmir Night Temperature