اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather Forecast Kashmir رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات - مغل شاہراہ ٹریفک لے لیے بند

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے دس روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔Weather Forecast Kashmir

weather-to-improve-towards-evening-no-major-forecast-till-oct-end-says-met
جمعرات کی شام سے موسم میں بہتری متوقع، رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

By

Published : Oct 20, 2022, 3:51 PM IST

سرینگر: پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں اگلے دس روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔Weather Forecast Kashmir


متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں جمعرات کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دس روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران 26 اور27 اکتوبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے لیکن بارشیں متوقع نہیں ہیں۔Deputy director Meteorological dept Srinagar Mukhtar Ahmad


موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہونے سے صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر میں اضافہ درج ہوسکتا ہے تاہم دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہی ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا کرنے سے پہلے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں اور اپنے ساتھ گرم لباس کو بھی انتظام رکھیں۔

مزید پڑھیں:Snowfall in Kashmir: کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری

بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات شام تک میدانی علاقوں میں بارشوں جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔Snowfall In Kashmir

ضلع گاندربل کے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ زوجیلا پاس پر قریب چھ انچ برفباری درج کی گئی ہے، وہیںضلع شوپیاں اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دو سے چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری کے پیش نظر سرینگر - لداخ شاہراہ کو فی الحال احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے وہیں جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو بھی برفباری کے پیش نظر ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details