اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather to Improve in J&K: وادی کشمیر میں موسم بہتر ہونے کا امکان

وادی کشمیر سمیت جموں خطہ میں بھی گذشتہ پانچ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرنے لگی ہے بلکہ شہر و گام کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی زیر آب آ گئے ہیں جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہورہا ہے۔ وہیں بعض مقامات پر ندی نالوں کا پانی پشتہ پار کرکے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ Weather to Improve Soon in Jammu and Kashmir Says Deputy Director Meteorological Dept

Weather will improve In kashmir
وادی کشمیر میں موسم بہتر ہونے کا امکان

By

Published : Jun 22, 2022, 6:10 PM IST

سرینگر:شہر سرینگر میں لگاتار بارش کی وجہ سے گلی کوچے پانی سے بھر گئے ہیں، لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ مختیار احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ پہر کے بعد بارش رکنے کا امکان ہے اور 28 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ Weather to Improve Soon in Jammu and Kashmir Says Deputy Director Meteorological Dept

وادی کشمیر میں موسم بہتر ہونے کا امکان

واضح رہے کہ مسلسل بارش کے پیش نظر جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں اسکول احتیاطی طور بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرینگر-جموں قومی شاہراہ سمیت مغل روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں دریا جہلم، اس کی شاخوں اور دیگر نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح 9 بجے دریا جہلم کی سطح سنگم کے پاس 17.17 فٹ تھی، پامپور کے پاس 2.34 میٹر، رام منشی باغ کے پاس 11.26فٹ تھی۔ Jhelum water levels rise

دریا کی بڑھتی سطح کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے صورت حال پر نظر رکھنے اور نہ گھبرائے کی گزارش کی۔ جون کے مہینے میں شمالی کشمیر کے گریز (بانڈی پورہ)، کپواڑہ، امرناتھ غار کے قریب بالتل (گاندربل) بیس کیمپ میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی تازہ برف باری بھی ہوئی۔ heavy rainfall hits Srinagar again

یہ بھی پڑھیں:

Tourists Missing in Pahalgam: پہلگام میں 11 سیاح اور 2 ٹورسٹ گائیڈ لاپتہ

Rains lash Parts of J&K: مسلسل بارش کی وجہ سے وادی میں سیلابی صورتحال

ABOUT THE AUTHOR

...view details