اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں بتدریج بہتری - وادی کشمیر میں چلہ خورد کے آخری

وادی کشمیر میں آخری ایام کے دوران موسم ایک بار پھر خشک ہی نہیں بلکہ خوشگوار ہے۔ رات کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ دن کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری واقع ہورہی ہے۔

موسم خوشگوار، شبانہ اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج
موسم خوشگوار، شبانہ اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج

By

Published : Feb 17, 2020, 11:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:22 PM IST

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے ایک ہفتہ کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ بھی برابر برقرار و بحال ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پیر کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی.

وادی کشمیر میں 20 روزہ چلہ خورد کے آخری ایام کے دوران پیر کے روز موسم نہ صرف خشک بلکہ خوشگوار رہا اور لوگوں کو دن میں دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پارکوں، دکانوں کے تھڑوں اور سڑکوں کے کناروں پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ چلہ خورد بھی اگرچہ اپنے طاقت کا مظاہرہ کرسکتا ہے لیکن فی الوقت اس نے ہمیں کسی دشواری سے دوچار نہیں کیا۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ دن کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری درج ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور آفاق صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details