اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather Update JK کشمیر میں 14 اگست تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرمختار احمد نے بتایا کہ امسال جموں و کشمیر میں مانسون اچھا رہا جس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 14 اگست تک موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔

weather-likely-to-remain-cloudy-but-dry-in-kashmir-till-august-14-met
کشمیر میں 14 اگست تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان

By

Published : Aug 7, 2023, 4:00 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 14 اگست تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ امسال بھی جموں و کشمیر میں مون سون اچھا رہا جس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وسطی، جنوبی اور شمالی کشمیر میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 14 اگست تک موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔

موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں فی الوقت وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جولائی کے مہینے میں کئی مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ اس دوران متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی ہے۔سیلابی پانی سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان بھی ہوا ہے۔ اس دوران کئی ڈھانچوں کو نقصان بھی پہنچا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details