سرینگر(جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں شدید سردی میں بادلوں کے چادر کی وجہ سے بہتری آئی ہے۔ وہیں مغربی ڈسٹربنس آج دوپہر اور کل صبح کے درمیان جموں و کشمیر کو متاثر کر سکتی ہے اور اس کے زیر اثر چند مقامات پر ہلکی بارش یہ برفباری کا بھی امکان ہے۔ جہاں آج جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سری نگر میں رات کا کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
وہیں وادی کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت صفر سے نیچے ہی رہا۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق سرینگر میں کل رات کو منفی 5.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 5.1 ڈگری سیلسیس اور کوکر ناگ میں منفی 3.6 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔
وہیں جنوبی کشمیر کے گلمرگ میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور کپواڑہ میں منفی 1.0 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ محکمے کے مطابق صوبے کشمیر میں جہاں سب سے سرد ترین رات ضلع شوپیاں میں محسوس کی گئی جبکہ وہاں کا درجہ حرارت منفی 6.5 تک گر گیا۔ وہیں بانڈی پورہ میں رات کا کم از کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔