وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے اگرچہ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 24 جنوری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔Night Temperature Drops Across Kashmir
انہوں نے کہا کہ اس دوران 19 جنوری کو وادی میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ باقی ایام کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔weather in Kashmir
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔Minimum Temperature in Srinagar
بتادیں کہ سرینگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.4 ملی میٹر برف وباراں ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.4 ملی میٹر برف و باراں ریکارڈ ہوا ہے۔