اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں موسم خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ - کشمیر میں سورج نمودار

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم خوشگوار
کشمیر میں موسم خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

By

Published : Apr 26, 2021, 1:20 PM IST

وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا ہے جس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف کسان اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف دکھائی دے رہے ہیں وہیں لوگوں نے بھی گرم لباس کو ترک کرکے ہلکا لباس زیب تن کرنا شروع کیا ہے۔

ادھر حکام نے کورونا کیسز میں ہورہے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں پبلک پارکوں کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details