جمعرات کے روز جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں بہتری برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات نے دونوں مرکزی علاقوں میں کم سے کم 21 فروری تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
جموں و کشمیر اور لداخ میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ کا رجحان جاری رہا۔ اگلے 10 روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.4 رہا۔