برف و باراں کے مختصر مرحلے کے بعد وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح سے ہی موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوئی اور دن بھر نحیف ہی سہی مگر دھوپ چھائی رہی۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 10 نومبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 سے 6 نومبر تک موم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے.ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 7 اور 8 نومبر کو موسم بر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں 9 اور 10 نومبر کو بھی موسم ابر آلود ہی رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 10 نومبر تک بڑے پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔