اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 5 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اس دوران دوپہر کے بعد بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 4, 2023, 12:46 PM IST

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمۂ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 5 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اس دوران دوپہر کے بعد بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے8 مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔ محکمے نے سیاحوں سے موسم سرد رہنے کے پیش نظر گرم لباس اپنے ساتھ رکھنے کی تاکید کی ہے جب کہ ماغ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 8 مئی تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔

ادھر وادی میں خراب موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں آٹھ مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details