اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather Advisory JK بالائی علاقوں میں بارشوں سے مٹی کے تودے گر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات - کشمیر میں بادل پھٹنے کے واقعے

محکمے موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابرو آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔

MeT Cautions Against Landslides, Flash Floods in JK
بالائی علاقوں میں بارشوں سے مٹی کے تودے گر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 3:24 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے بالائی علاقوں میں بارشوں سے زیریں کیچمنٹ علاقوں میں ممکنہ طور مٹی کے تودے گر آنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر اگلے دو دنوں کے دوران محتاط رہنے کو کہا ہے۔


متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابرو آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 26 اگست کو مطلع مجموعی طور پر ابرو آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 25 اور 26 اگست کو بالائی علاقوں میں بارشوں سے زیریں کیچمنٹ علاقوں میں مٹی کے تودے اور سیلابی صورتحال پید ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:


ترجمان نے متعلقہ حکام سے اس دوران محتاط رہنے کو کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں 27 اور 28 اگست کو موسم جزوی طور پر ابر آؒلود رہ سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ماہ جولائی میں معمول سے بارشیں ہوئیں تاہم ماہ اگست میں اب تک موسم خشک، گرم اور مرطوب رہا ہے۔

(یو این آئی )

ABOUT THE AUTHOR

...view details