اردو

urdu

By

Published : Dec 6, 2020, 7:58 PM IST

ETV Bharat / state

'ہم کشمیریوں کو روزگار دینے والے بنائیں گے'

بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی چاہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان قلم اٹھائیں اور خوب تعلیم حاصل کریں۔

shahnawaz
shahnawaz

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو روزگار دینے والے بنائیں گے روزگار مانگنے والے نہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عالمی معیار کا سیاحتی ڈھانچہ قائم کر کے اس کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا۔

شاہنواز حسین نے نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا: 'ہم کشمیریوں کو روزگار دینے والے بنائیں گے روزگار مانگنے والے نہیں۔ وہ دن دور نہیں ہیں جب یہاں کے لوگ روزگار بانٹیں گے مانگیں گے نہیں۔ ہم کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانے جا رہے ہیں۔ ہم یہاں پر عالمی معیار کا سیاحتی ڈھانچہ قائم کریں گے۔ جموں و کشمیر کی ہر ایک انچ زمین سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کشش رکھتی ہے'۔

انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو 'تشدد' کا راستہ چھوڑ کر قلم اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا: 'جن نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں انہیں بھی ہتھیار پھینک کر قلم اٹھانا چاہیے۔ ہم اُس پیغمبر اسلام کے ماننے والے ہیں جنہوں نے اپنے بدن پر پتھر کھائے لیکن بدلے میں محبت بانٹی۔ جنہوں نے ہم سے کہا کہ اگر تمہیں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین بھی جانا پڑے تو اپنے قدم روکیں نہیں'۔

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بھی چاہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان قلم اٹھائیں اور خوب تعلیم حاصل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم یہاں کے لوگوں کو ہر ایک سہولیت فراہم کریں گے۔ ہم یہاں ایک گھنٹے کی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔ ہر گھر میں بجلی پہنچائیں گے'۔

قبل ازیں سید شاہنواز حسین نے ہفتے کے روز ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ اور ولرہامہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ بی جے پی کی انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details