پورے ملک کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں انتظامیہ نے گزشتہ 22 روز سے عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ یسے میں غریب افراد کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مُشکِل ہو رہا ہے۔
اس صورتِحال میں وادی کے چند افراد نے گھروں میں محدود وبا سے متاثر افراد اور مسکینوں کو ضرورتِ زندگی کا سامان مہیا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ 'وی دی ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن' نام کی غیر سرکاری تنظیم گزشتہ ایک برس سے گاؤں میں محدود افراد اور مسکینوں ضرورت زندگی کا سامان پہنچا رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ رمضان کے دوران ضرورت مندوں کو سہری اور افتار بھی فراہم کر چکے ہیں۔