اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آکسیجن کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں' - آکسیجن کا سلنڈر جمع کر رہے ہیں

اعجاز اسد نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اس وبا کو پوری طرح سے کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

DC Srinagar
اعجاز اسد

By

Published : May 5, 2021, 9:47 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ہسپتالوں میں مریض بڑھ رہے ہیں۔ مریض کے بڑھنے سے ہسپتالوں میں بیڈ کی کمی کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی کمی ہو رہی ہے۔ اس لیے لوگوں کے اندر خوف ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لوگ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن کا سلنڈر جمع کر رہے ہیں۔ اس لیے ضلع ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے لوگوں سے اپیل کی ہے۔

اعجاز اسد

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں تمام افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا کہ ہمارے پاس تقریباً ڈیڑھ کروڈ لیٹر آکسیجن موجود ہے جو اطمینان بخش بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران حراست اشرف صحرائی کا انتقال

انہوں نے لوگوں کو انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اس وبا کو پوری طرح سے کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details