اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوہ منڈی سرینگر کی خستہ حال سڑکیں - Bad roads

ریاست جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پارم پورہ کی مشہور میوہ منڈی کی خستہ حال سڑکیں مقامی باشندوں، راہگیروں، دکانداروں، تاجروں اور طلباء کے لئے وبال جان بن گئی ہیں۔

fruit mandi

By

Published : Apr 25, 2019, 3:31 PM IST

سڑکیں اس قدر خستہ ہو چکی ہیں کہ بارشوں کے دوران تالاب نما صورت اختیار کر جاتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر کی میوہ منڈی میں روزانہ سبزی، میوہ وغیرہ سے بھری ہزاروں چھوٹی بڑی مال بردار گاڑیاں آتی ہیں۔

ڈرائیوروں کے مطابق انکی کمائی کا اکثر حصہ گاڑیوں کی مرمت میں خرچ ہوتا ہے۔

پارمپورہ سرینگر کی میوہ منڈی کی خستہ حال سڑکیں

میوہ منڈی میں دکانداروں نے شکایت کی کہ ڈرینیج کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے اور اس کی وجہ سے سارا گندہ پانی سڑکوں پر جمع رہتا ہے، جو اب دکانوں کے اندر بھی گھس جاتا ہے۔

ڈرائیوار، تاجر اور دکاندار ہی نہیں آس پاس کی آبادی بھی اس خستہ حال سڑک کے سبب شدید مشکلات سے دو چار ہے۔

ایک مقامی خاتون نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’خستہ حال سڑک کے سبب سب سے زیادہ اذیت اسکولی طلباء کو جھیلنی پڑتی ہے۔‘‘

اس حوالے سے انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ میوہ منڈی سڑک کی جلد سے جلد مرمت کی جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details