اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے: مفتی ناصر السلام - Mufti Nasirul Islam

مفتی ناصر السلام نے کہا کہ وسیم رضوی کی یہ حرکت ناقابل قبول اور سراسر توہین آمیز ہے۔ قرآن پاک بھائی چارے اور امن آشتی کی تعلیمات دیتا ہے۔

وسیم رضوی کو جلد گرفتار کیا جائے
وسیم رضوی کو جلد گرفتار کیا جائے

By

Published : Mar 13, 2021, 7:55 PM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ‘توہین قرآن’ کی مذموم حرکت کی جہاں پورے ملک میں شدید تنقید کی جا رہی ہے وہیں وادی کے علمائے کرام بلا لحاظ مسلک شدید مذمت کر رہے ہیں۔ مفتی اعظم جموں و کشمیر حضرت ناصر السلام نے بھی وسیم رضوی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مفتی ناصر السلام نے کہا 'وسیم رضوی کی جانب سے قرآن کریم کی آیات کو ہٹانے کی مذموم عرضی سپریم کورٹ میں داخل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، یہ مسلمانوں کے درمیان فتنے کی آگ بھڑکانے کی ایک منصوبہ بند سازش ہے اور ایک خاص مکتب فکر کو بدنام کرنے کی کوشش ہے'۔

وسیم رضوی کو جلد گرفتار کیا جائے

انہوں نے وسیم رضوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا 'وہ ہمیشہ سے اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار رہا ہے اور اس کی کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں میں فتنہ و فساد کے بیج بوئے جاسکیں لیکن مسلمانوں کے تمام مکتبہ فکر کے افراد نے اس کی مذموم حرکتوں کو اب تک ناکام کیا ہے اور یہ حرکت بھی اس کے لیے تذلیل کے سوائے کچھ نہ دے گی'۔

انہوں نے مزید کہا 'وسیم رضوی کی یہ حرکت ناقابل قبول اور سراسر توہین آمیز ہے۔ قرآن کریم بھائی چارہ اور امن آشتی کی تعلیمات دیتا ہے۔ وسیم رضوی قرآن سمجھنے سے قاصر ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
تاقیامت قرآن کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا: مولانا سجاد نعمانی

مفتی اعظم نے لوگوں سے آپسی بھائی چارہ کو بنائے رکھنے اور رضوی کے خلاف پرامن احتجاج درج کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details