اردو

urdu

ETV Bharat / state

Waqf Property Rent وقف جائیداد کا کرایہ مارکٹ ریٹ کے لحاظ سے ادا کیا جائے، درخشاں اندرابی - وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی

وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ غیرقانونی طور چندہ جمع کرانے والوں کو درگاہوں و آستانوں سے ہٹادیا گیا ہے، اس فیصلے کے بعد اب دکانداروں اور ہوٹل والوں کی باری ہے جو وقف جائداد کا کرایہ انتہائی کم ادا کرتے ہیں۔ waqf property Rent

وقف کی جائیداد پر کرایہ مارکٹ ریٹ سے ادا کی جائے: وقف چیئرپرسن
وقف کی جائیداد پر کرایہ مارکٹ ریٹ سے ادا کی جائے: وقف چیئرپرسن

By

Published : Aug 25, 2022, 1:37 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 2:12 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ نے درگاہوں و آستانوں سے غیرقانونی طور پر چندہ جمع کرنے والے افراد کو ہٹانے کے بعد اب دکانداروں و ہوٹل مالکان کی توجہ توجہ دی ہے اور کہا ہے کہ کم کرایہ ادا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

وقف کی جائیداد پر کرایہ مارکٹ ریٹ سے ادا کی جائے: وقف چیئرپرسن



وقف بوڈ کے سرینگر میں قریبا 1400 دکانیں اور دو بڑے ہوٹل ہیں جو شہر کے معروف لاچوک اور بلواڈ روڈ پر واقع ہے جہاں نجی دکانوں و ہوٹل کی قیمت کروڑوں روپئے کی ہے وہی کرایہ بھی لاکھوں روپے میں طے ہے۔ لیکن وقف کی یہ جائیداد برسوں سے کچھ افراد نے لیز پر لیا ہے اور اسکا کرایہ چند ہزار روپیہ طے کیا گیا ہے جس سے وقف کو کافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔Darakhshan Andrabi on waqf property Rent

سرینگر کے لالچوک میں وقف کا 55 کمروں پر مشتمل ہوٹل تاج ہے جس کا کرایہ سالانہ محض تین لاکھ روپے ہے۔ وہیں وقف کی دکانیں لالچوک کے علاوہ دیگر تجارتی مراکز پر واقع ہے لیکن ان کا بھی کرایہ چند ہزار روپے ہے۔ وقف کے افسران نے بتایا کہ وقف کی یہ جائداد جن افراد کو لیز پر دی گئی ہے انہوں نے سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے یہ لی ہے اور کرایہ بھی اپنی من مانی پر طے کیا تھا۔Rent to be paid at market rate

تاہم وقف نے سنہ 2005 اور سنہ 2015 میں ان دکانوں اور ہوٹلوں کی کرایہ آج کے مارکٹ ریٹ کے حساب سے طے کیا تھا لیکن ان دکانداروں نے اس کو مسترد کردیا اور پرانی کرایہ ہی ادا کی۔ افسران کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے متعدد مالکان دکانوں و ہوٹلوں کی پرانہ کرایہ بھی بقایا ہے۔

حالیہ منتخب کی گئی وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی جو بے جی پی کی رکن ہے نے بتایا کہ انہوں وقف بوڈ میٹنگ منعقد کی جس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور چندہ جمع کرانے والوں کو درگاہوں و آستانوں سے ہٹایا گیا ہے جس کی لوگو نے سراہنا کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے اسکا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہا تھا لیکن لوگوں نے انکی بات نہیں سنی اور وقف کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا اس فیصلے کے بعد اب دکانداروں اور ہوٹل والوں کی باری ہے جو وقف جائداد کا کرایہ نہ کے برابر دیتے ہیں۔Collection Window Removed from Shrines

انہوں نے کہا کہ جو دکانداروں نئے ریٹ کے حساب سے کرایہ ادا نہیں کریں گے انکو دکانیں خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں کو کرایہ دینا منظور نہیں ہوگا انکی دکانیں وادی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دی جائے گی تاکہ انکو روزگار ملے۔

یہ بھی پڑھیں : Interview with Darakhshan Andrabi وقف کے فیصلوں پر سیاست نہ کی جائے، درخشاں اندرابی

Last Updated : Aug 25, 2022, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details