سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں ووکیشنل ٹرینرس (ٹیچرس) ویلفیئر ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ Vocational Trainers Stage Protest in Srinagar احتجاج کر رہے ووکیشنل ٹرینرس ویلفیئر ایسوسی ایشن سے وابستہ ممبران نے انتظامیہ سے ریاست ہریانہ کے طرز کا ماڈل اپنا کر جموں و کشمیر میں بھی ووکیشن ٹرینرز کو مستقل ملازمت اور اساتذہ کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
Vocational Trainers Protest: ووکیشنل ٹرینرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج - ووکیشنل ٹرینرس ویلفیئر ایسوسی ایشن احتجاج
ووکیشنل ٹرینرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے انہیں مستقل ملازمت اور اساتذہ کا درجہ دینے کا مطالبہ Vocational Trainers Protest in Srinagar کیا۔
مختلف اسکولوں میں تعینات ووکیشنل ٹرینرز نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بطور اساتذہ کام کر رہے ہیں۔ Vocational Trainers Protest Demand Permanent Jobs انہوں نے کہا کہ برسوں سے تندہی اور لگن سے کام کرنے کے باوجود انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی جا رہی بلکہ انہیں ہر بار کنٹریکٹ پر ہی کام کرایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے ووکیشنل ٹرینرز کی جائز مانگوں کو پورا کرنے اور ان کے لیے ایک واضح جاب پولیسی وضع کرنے کی مانگ کی۔